آج کی خبریںسوات کی خبریں

چکدرہ میں وکیل کا قتل : سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں وکلاء کی ہڑتال

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) گزشتہ شب چکدرہ میں وکیل سعید خان کے قتل کے خلاف سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں وکلاء نے مکمل ہڑتال کی اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر کل ہفتہ کو پھر ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا ہڑتال کریں گے۔ سعید خان ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف پشاور بار کونسل کی اپیل پر ہائی کورٹ مینگورہ بنچ سمیت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال کی گئی اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد کے مطابق بار کونسل سے اجازت لینے کے بعد کل ہفتہ کو ملاکنڈ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں وکلا مکمل ہڑتال اور سعید خان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کریں گے۔مقتول سعید خان کو چکدرہ میں ان کے گھر کی دہلیز پر نامعلوم افراد نے گولی مارکر قتل کیا تھا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button