آج کی خبریںقومی خبریں

ڈاکٹرز حوصلہ بلند رکھیں کورونا سے نمٹنے کیلئے تیاری مکمل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے، برے وقت کے لیے تیاری مکمل ہونی چاہیے۔ ایک ہفتے میں ڈاکٹرز کی ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا، ہمیشہ بہتری کی گنجائش ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا صورتحال تبدیل ہونے پر حکمت عملی بھی تبدیل کرنا پڑے گی، ڈاکٹرز اپنا حوصلہ بلند رکھیں، کورونا وائرس کے خلاف قومی جذبے سے کام کرنا ہو گا، ڈاکٹرز کی تعداد ہمیں دگنا سے بھی زیادہ کرنے کی ضرورت ہے، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت نگرانی کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button