ڈاکٹروں اور میڈیکل عملہ کی ہڑتال، سیدوشریف ہسپتال میں داخل بیمار خاتون جان کی بازی ہار گئی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مالاکنڈ ڈویژن کے سے بڑے ہسپتال سیدوشریف تدریسی ہسپتال میں مبینہ طور ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی ہڑتال کی وجہ سے بیمارخاتون چل بسی۔ ورثا نے ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی بنا پر جاں بحق ہونے کا الزام عائد کردیا۔
سوات کے سیدوشریف اسپتال کے میڈیکل وارڈ میں داخلہ مریضہ 35 سالہ مسماۃ (م) زوجہ خان زادہ سکنہ سیر مبینہ طور پر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مناسب طبی امداد نہ ملنے کے باعث دم توڑ گئی۔ خاتون کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی بنا پر مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے خاتون جان سے گئی ہے۔ ادھر سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کا معمول کے مطابق معائنہ ہوتا رہا ہے اور وارڈز میں ڈاکٹر ز موجود رہتے ہیں جبکہ تمام ایمرجنسی سروسز بدستور فعال ہیں اور مریضوں سہولیات جاری ہیں۔