ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا مینگورہ شہر میں ایک بار پھر چوہے مار مہم کا آغاز
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں بڑھتے ہوئے چوہوں اور عوامی شکایات پر ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے ایک بار پھر چوہے مار مہم کا آغاز کردیا ہے. جس کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چوہے مار ادویات ڈالنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے. جو شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرینگے. ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر شیدا محمد نے کہا کہ عوام واسا کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں کیونکہ عوام کے تعاون کے بغیر چوہے مار مہم کامیاب نہیں ہو سکتا. انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے اہلکار مینگورہ کے مختلف علاقوں میں چوہوں کے خلاف آپریشن کر رہے ہیں. اسی طرح ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہیں کہ اپنے گھر، دوکان، دفتر اور ہوٹلوں میں بھی چوہے مار ادویات ماہرین کے ہدایات کے مطابق استعمال کریں. تاکہ شہر میں عوام کو مشکلات نہ ہو اور اس گندگی سے شہر کو صاف کیا جا سکے۔سی ای او شیدا محمد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چوہے مار مہم کو کامیاب کرنے میں ڈبلیو ایس ایس سی سوات کا ساتھ دیں۔