آج کی خبریںسوات کی خبریں
ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن اجلاس، 16 عوامی شکایات کی شنوائی، تین شکایت موقع پر حل
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس کمیشن دفتر سیدو شریف میں منعقد ہوا جس کی صدارت کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کی۔ وائس چیئرپرسن حمیرا شوکت اور دیگر ممبران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف عوامی درخواستوں پر کاروائی ہوئی اور پولیس کے خلاف عوام کی طرف سے درج کی گئی کمپلینٹس پر فریقین کے دلائل سنے گئے۔مختلف نوعیت کے 16 عوامی شکایات سنی گئیں جس میں سے تین موقع پر حل کئے گئے جبکہ 13 شکایات کے حل کے لئے مذید وقت دیا گیا۔