ڈسٹرکٹ پولیس آفس سوات میں اُوپن کورٹ کا انعقاد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات زاہد نواز مروت کے ہدایات پر دفتر ڈی پی اُو سوات میں اوپن کورٹ قائم کیا گیا، اوپن کورٹ کی بنیادی مقصددرخواست کنندہ کے درخواست پر فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی ہے، اوپن کورٹ میں روزانہ کے بنیاد پر ڈی پی اُو سوات درخواست گزار سائلین کے شکایات کو خود سنیں گے۔پہلے روز پر ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے اوپن کورٹ میں 11درخواست کنندہ گان کے شکایات کو سُن کر متعلقہ افسران کو فوری طور پر شکایت کنندہ گان کا مسئلہ حل کرنے کے احکامات جاری کئے، دفتر ڈی پی او سوات میں آنے والے سائلین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کے اس اقدام کو بہت سراہااور سستی اولین انصاف کے طرف ایک اچھا اقدام قرار دیا۔
ڈی پی اُو سوات نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہمارا اولین فرض ہیں، دفترمیں آنے والے سائلین کے شکایات کو روزانہ کی بنیاد پر از خود سنونگا، مظلوموں کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت آپ کے مشکلات کے ازالہ کیلئے کھلے رہیں گے۔ انصاف کی فراہمی میں سائلین کو کسی قسم کی رکاوٹ یا تکلیف برداشت نہیں کی جائیگی۔ پولیس آفسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین بالخصوص، بوڑھوں، عورتوں، یتیموں،بے سہارا اور کمزور طبقہ لوگوں کو احترا م کے ساتھ بٹھا کر اُن کے مسائل قانون کے مطابق فوری طور پر حل کئے جائیں، کوتاہی کرنے والے پولیس آفسران کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔