آج کی خبریںسوات کی خبریں
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق کا ایس ڈی ای او آفس مٹہ کا دورہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق نے ایس ڈی ای او آفس مٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے محکمہ تعلیم کے روزمرہ کے امور کا معائنہ کیا۔انہوں نے درجہ چہارم ملازمین کو یونیفارم کے استعمال کی خصوصی تاکیدکی۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اس شعبے کی ترقی پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ دورے کے موقع پر اے ایس ڈی ای اوز اور اے ڈی ای اوز نے انہیں آفس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوات فضل خالق نے ایس ڈی ای او آفس کے کام کو سراہا اور ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔