آج کی خبریںسوات کی خبریں
ڈپٹی کمشنر آفس میں پرچم کشائی کی تقریب
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )یوم آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کے لازوال قربانیوں اور طویل جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہر پاکستانی کو محنت، لگن اور خلوص نیت سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار کرنا چاہئے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اسکی قدر کرنی چاہئے۔ 14 اگست قےام پاکستان اور ملک کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ جو طاقتیں ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ہمیں متحد ہو کر ان کا مقابلہ کرنا ہے۔