آج کی خبریںسوات کی خبریں
ڈپٹی کمشنر سوات کا سیدوشریف میں قائم شیلٹرہوم کا دورہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے سیدو شریف سوات میں قائم شیلٹرہوم اور بحریہ دسترخوان کا دورہ کیا۔ وہاں پررات گزارنے کی سہولیات اور انتظامات،عوام کو فراہم کئے جانے والے خوراک کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں پر موجود لوگوں سے بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر اے ڈی سی سوات اور اے سی بابوزئی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ سوات نے سیدو شریف سوات میں غریب عوام کو رات گزارنے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ شیلٹر ہوم قائم کیا ہے جس میں 40سے زیادہ افراد کی رہائش کی گنجائش موجود ہے جبکہ بحریہ دستر خوان کے تحت روزانہ 1500سے 2000تک افراد کو کھانہ فراہم کیا جاتا ہے۔