ڈی سی سوات کا بابِ سوات شموزئی ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹر کا دورہ، سیاحوں کو بہتر سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے بابِ سوات شموزئی میں قائم ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹر (TFC) کا دورہ کیا اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر سوات نے ٹورازم پولیس اہلکاروں اور سیاحوں سے ملاقات کی اور سنٹر میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
انہوں نے ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹر کے کمروں، صفائی ستھرائی، بنیادی سہولیات اور اردگرد کے علاقے کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹورسٹ فسیلیٹیشن سنٹر میں صفائی، بنیادی سہولیات کی دستیابی اور سیاحوں کی مؤثر رہنمائی و سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ سوات آنے والے سیاحوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔



