ڈی پی او دیر بالا کا کلپانی چوکی کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ
دیر بالا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان نے ضلع دیر لوئیر سے متصل تھانہ براول کی حدود میں واقع حساس چوکی کلپانی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او ظفر احمد خان نے چوکی کے اطراف کی سیکیورٹی، سی سی ٹی وی کیمرے، اور وائرلیس سیٹ کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سن کر فوری حل کے احکامات دیے۔
ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھیں اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ اہلکار بلٹ پروف جیکٹ، ہلمٹ، اور نائٹ ویژن آلات کا لازمی استعمال کریں تاکہ اپنی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ظفر احمد خان نے عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کا کردار نہایت اہم ہے، اور اس میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔