ڈی پی او سوات کا مختلف پولیس اسٹیشنوں کا دورہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی پی او سوات دلاور خان بنگش نے تھانہ کالام،چوکی اُتروڑ، چوکی گجر گبرال کے لئے مختص کردہ سائٹ اور سوات /دیر آپر باونڈری لائن کا دورہ کیا۔ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے تھانہ کالام، چوکی اُتروڑ، نئی منظور شدہ چوکی گجر گبرال سائٹ اور سوات دیر آپر بونڈری لائن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈی پی اُو سوات نے تھانہ کالام، چوکی اُتروڑ کے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔رجسٹرات کا باریک بینی سے جائزہ لیا،تھانہ اور چوکی کے حوالات میں بند ملزمان سے انکو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات کی اور حوالات میں ملزمان کے حقوق کا خیال رکھنے کی ہدایات جاری کرلی،انہوں نے تھانہ کالام، چوکی اُتروڑ میں تعینات پولیس جوانوں سے کہا کہ تھانے میں آنے والے سائلین خصوصاً بوڑھوں اور عورتوں کیساتھ نرمی اور اخلاق سے پیش آئیں،عوام کے عزت نفس کا خیال رکھیں۔عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کیساتھ ساتھ اپنی سیکیورٹی اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کے ساتھ ڈی ایس پیر سرکل مدین شیر حسن خان، ایس ایچ اُو تھانہ کالام عزیز خان بھی موجود تھے، دورے کے موقع پر پر تھانہ اور چوکی کی عمارتوں کے مختلف حصوں میں سیکورٹی کا معائنہ کیا، نفری کو چیک کیا جبکہ تھانوں کے مختلف حصوں میں گئے، اور بیرکوں میں پولیس جوانوں کی رہائشی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او سوات نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور اُن کو درپیش مسئلے مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کر لی۔
ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ڈی ایس پی سرکل مدین شیر حسن خان کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے چوکی گجر گبرال کے مختص کردہ سائٹ اور سوات دیر آپر باونڈری لائن کا بھی دورہ کیا۔