آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام اتروڑ تصادم، دونوں اقوام نے ایک دوسرے کے متعدد افراد یرغمال بنا لئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کےعلاقے کالام اور اتروڑ کے اقوام نے تصادم کے بعدایک دوسرے کے متعدد افراد کو یرغمال بنالیاہے۔ اتروڑ اور کالام کے عوام نے  ایک دوسرے پر الزام عائد کیاہےکہ آج کنئی  بانڈہ میں دونوں اقوام کے درمیان تصادم کے بعد کالام میں موجود اتروڑ اور شاہی باغ میں موجود کالام کے لوگوں کو یرغمال بنالیا گیاہے۔ اور دونوں اقوام الزام عائد کررہے ہیں کہ ان کے لوگوں پر تشدد کیا جارہاہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر ہو گئی ہے اور صلح کے لئے جرگہ سمیت انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود ہیں تاہم یرغمالیوں کی رہائی کے لئے ابھی تک کوئی اقدام نہیں اُٹھایا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button