کالام سنو فیسٹول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کالام سنو سپورٹس فیسٹول رنگ رنگا تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر، ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر اہتمام 3 روزہ سنو سپورٹس فیسٹول میں ملک بھر کے سیاحوں کی موجودگی میں کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اختتامی تقریبات میں مہمان خصوصی تھے جنہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں مختلف کھلاڑیوں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیلوں کامظاہرہ جبکہ کالام کے روایتی گانے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کالام میں تین روزہ سنو سپورٹس فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں، سنو سپورٹس فیسٹیول میں کھلاڑیوں کیساتھ دنیا بھر کے سیاح بھی بھرپور دلچپسی لی،فیسٹول میں کبڈی،چک بال،سنو رسہ کشی’روایتی انگور گوشی’رگبی’جوجیٹسو کے مقابلے ہوئے سنو سپورٹس فیسٹیول میں مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے جس میں خوراک،ہاتھ سے بنی ہوئی اشیاء سمیت دیگر سٹالز شامل تھے سنو فیسٹول کے آخری روز مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کھیلوں اور بہترین سٹالز لگانے والوں میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں اس موقع پرا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ خان، ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں،ڈی سی سوات جنید خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس قسم کے ایونٹس منعقد کروائیں تا کہ سیاح بھی اس میں دلچپسی لیں خاص طور پر مالم جبہ میں سکی کے سلوپس موجود ہیں جو سطح سمندر سے 9200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اسلام آباد سے بھی قریب ہے بیرون ممالک کے سیاح بھی اس میں دلچپسی لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ سکی کیساتھ سنوٹیوبنگ’آئس سکیٹنگ سمیت دیگر سرگرمیاں شامل ہیں اس کیساتھ آتش بازی کا مظاہرہ بھی فیسٹیول کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ مالم جبہ اب ونٹر سپورٹس اور ٹورازم کیلئے بہترین سپاٹ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ کالام انہوں نے کہا کہ حکومت صوبہ بھر کے بہترین سیاحتی مقامات پر باآسانی رسائی کیلئے لنک روڈز کی تعمیر کررہی ہے اور ہم اس قسم کے ایونٹس مالم جبہ،گبین جبہ،اتروڑ میں بھی کرائیں گے اور یہ سرگرمیاں سال بھر جاری رہیں گی۔