آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام سے سیاحوں کی منتقلی کا آپریشن مکمل، ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لائی جائے، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی

سوات: صوبائی ہیلی سروس کے زریعے کالام سے سیاحوں کی منتقلی کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتیظامیہ اور پاک آرمی کی مشترکہ حکمت عملی سے تمام سیاح بحفاظت سیدو شریف منتقل کر دئے گئے ہیں جبکہ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کونکالنے کا عمل پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس ریسکیو آپریشن کی تکمیل کا عندیہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ایک پریس کانفرس دو روز پہلے ہی دیا تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل ہونے پر کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں دور درازعلاقوں کو فوقیت دیں۔ شوکت علی یوسفزئی نے دور افتادہ علاقوں میں میڈیکل و ریلیف کاروایاں یقیی بنانے پر بھی زور دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button