آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام فیسٹیول کے لئے انتظامات کا جائزہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے اجلاس کی صدارت کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کالام سنو اینڈ سپورٹس فیسٹیول کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عرفان علی خان نے کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بحرین ہدایت اللہ۔ریجنل سپورٹس آفیسر سوات کاشف فرحان اور دیگر محکمہ کے افسران اور علاقے عمائدین موجود تھے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ کھیل و ثقافت کے افسران شریک ہوئے۔ کالام فیسٹیول 11 سے 13 فروری تک جاری رہے گی۔ فیسٹیول میں سرمائی کھیلوں کے مقابلوں کے ساتھ ساتھ علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ میوزک پرفارمینس بھی کئے جائیں گے۔ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ ہر شام کو فیسٹیول کا اختتام میوزک نائٹ پرفارمینس پر ہوگا جبکہ علاقائی ثقافت کو اجگر کرنے کے حوالے سے رنگارنگ پروگرامز بھی فیسٹیول کا حصہ ہیں۔ فیسٹیول میں ادبی نشست کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس میں شعراء شرکت کریں گے۔ فیسٹیول میں فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جسمیں بچوں کے لئے پلے ایریا بھی بنایا گیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button