کالام: مہوڈنڈ جھیل میں بوٹنگ سروسز کی رجسٹریشن شروع، آپریٹرز کا ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے

بر سوات (نمائندہ خصوصی): تحصیل بحرین کی انتظامیہ نے مہوڈنڈ جھیل پر بوٹنگ سروسز کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تاکہ آپریٹرز کا ریکارڈ مرتب کرکے قانونی تقاضے مکمل کیے جا سکیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بحرین کی نگرانی میں تمام بوٹنگ آپریٹرز کی ضروری معلومات اور متعلقہ دستاویزات جمع کی جا رہی ہیں، جن کی بنیاد پر ایک جامع ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد متعلقہ دستاویزات ٹی ایم او کو این او سی اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے فراہم کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مہوڈنڈ میں بوٹنگ سرگرمیوں کو منظم بنانا، قانونی تقاضوں پر عملدرآمد یقینی بنانا، سیاحوں کی حفاظت کو بہتر بنانا اور سیاحتی سہولیات کے معیار میں بہتری لانا ہے۔

Show More
Back to top button