آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام میں تہکال واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی نیٹ ورک نے عامر تہکال پر پولیس کی جانب سے بہیمانہ تشدد اور عزت نفس کو مجروع کرنے کے خلاف وادی کالام میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں اہم سیاسی و سماجی کارکنان نے شرکت کی اور مین بازار کالام کو ٹریفک کے لئے بند کرکے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لے کر آئی جی سمیت تمام ملوث افسران کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ اہلیان کالام ہر ظلم کے خلاف ہیں اور عامر تہکال پر ظلم میں ملوث تمام پولیس افسران کو سخت ترین سزا دینے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے پولیس ریفارمز لانے اور پولیس کے اندر کالی بھیڑیوں کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ کرلیا۔