کالام میں خاتون سمیت دو افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی وادی کالام میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد دریائے سوات میں ڈوب گئے،ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب کی ہدایت پر ریور رافٹنگ کی سپیشلائز ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے خاتون کی لاش بر آمد کرلی جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے۔ترجمان کے مطابق وادی کالام کے بلیو واٹر کے مقام پر ایک شخص کھانا لیکر جا رہا تھا کہ دریائے سوات کے کنارے اس کا پاوں پھسل کر دریامیں گرگیا جبکہ دوسرے حادثے میں پانی بھرتے ہوئی خاتون دریا میں گر کر ڈوب گئی۔ ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی آصف شہاب نے ریور رافٹنگ کمپنی کے انچارج عبدالوہاب کو فوری طور پر ریسکیو اپریشن شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی جس پر ریور رافٹنگ کے سپیشلائزکپٹن نے دریائے سوات کے تیز تند لہروں میں ریسکیو آپریشن کے ذریعے خاتون کی لاش پندرہ منٹ کے اندر دریائے سوات سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کردی جبکہ بلیو واٹر میں دریا برد ہونے والے شخص کی لاش کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔