آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام میں سنو کبڈی ٹورنامنٹ ینگ چیلنجرز نے جیت لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جنت نظیر وادی کالام میں شدید برف باری میں سنو کبڈی ٹورنامنٹ ینگ چیلنجرز نے جیت لیا۔کل آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔سوات کی جنت نظیر وادی کالام میں برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی مقامی لوگوں نے اوشو میں شدید برف باری میں کبڈی کے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا اور مقامی کھلاڑیوں نے شدید برف باری میں کبڈی کھیلی۔جس میں آٹھ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہو ئے۔

فائنل میچ ینگ چیلنجر اور اسنو لیپرڈز کے درمیان کھیلا گیا جو ینگ چیلنجر نے جیت لیا۔ ایس ایچ او کالام سرباز خان اور دیگر نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے۔کبڈی کے مقابلے دیکھنے کیلئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے جنت نظیر وادی کا رخ کیا ہے جو وہاں پر برف باری میں انوکھے مقابلوں سے محظوظ ہوتے رہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button