آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام میں پابندی کے باجود سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سیاحتی مقامات پر پابندی کے باوجود سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری،کالام کا سیف زون سے خطرناک زون میں تبدیل ہونے کا خدشہ،انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت  کی جانب سے مکمل پابندی کے باوجود سوات کی سیاحتی وادی کالام میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، نجی ہوٹلوں میں سیاحوں کو کمرے فراہم کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ یاد رہے کہ وادی کالام میں ایک بھی مصدقہ کیس سامنے نہیں آیا جس کے بعد محکمہ صحت نے کالام کو سیف زون قرار دیا تھا جبکہ حکومت کی جانب سے تمام سیاحتی علاقوں میں سیاحوں کی انٹری پر مکمل پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ پابندی کے باوجود روزانہ سیاحوں کی سینکڑوں گاڑیاں کالام میں داخل ہورہی ہے اور مختلف مقامات پر سیاحوں کے سیر سپاٹے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ہوٹلوں میں سیاحوں کو خفیہ طور پر کمرے بھی فراہم کئے جارہے ہیں، جس سے کالام میں خطرے کی گھنٹی بجنے لگی ہے۔ مقامی لوگوں میں شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر بحرین سے دریافت کیا گیا کہ پابندی کے باوجود سیاحوں کا داخلہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے، مگر انہوں نے اس حوالے سے اپنا کوئی موقف پیش نہیں کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button