آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالام کے علاقہ پشمال بڈھئی میں ایک اور گاڑی دریائے سوات میں جاگری،تین افراد لاپتہ ، تلاش جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جون 2018ء) تحصیل بحرین کے علاقہ پشمال بڈھئی میں ایک اور گاڑی دریائے سوات میں جاگری، ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں مبینہ طور پر تین مقامی افراد سوار تھے، جوکہ دریائے سوات کی بے رحم موجوں کے نذر ہوگئے جن کیلئے مقامی پر تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم ریسکیو 1122کے ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردئے گئے ہیں جہاں پر وہ جلد پہنچ کر سرچ اپریشن شروع کردینگے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی کالام روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں تاحال سات افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے۔ کالام روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں،تاہم روڈ کی تعمیر انتہائی سست روی کا شکار ہے تفصیلات کے مطابق سوزوکی گاڑی نمبر 0493 لائیکوٹ سے پشمال جارہی تھی کہ بڈھئی کمر کے مقام پر خراب سڑک کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دریائے سوات میں جاگری، جس کے نتیجہ میں اقبال حسین ولد شیر محمد، سلطان زرین ولد تاج محمد اور عزت گل ولد گل ذادہ دریائے سوات کے بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔ پولیس اور مقامی لوگوں کی جانب سے لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اقبال حسین کے والد کا چہلم تھا، جس کی اطلاع دینے کے لئے لائیکوٹ سے پشمال جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ واضح رہے کہ سیاحتی سیزن میں یہ چوتھا حادثہ پیش آیا۔ دو روز قبل بونیر سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی رامیٹ کے مقام پر دریائے سوات میں گرگئی تھی، جس میں سات افراد جاں بحق ہوچکے تھے اور ایک کی لاش تاحال نہیں مل سکی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button