آج کی خبریںسوات کی خبریں

کالاکوٹ کی مثالی پولیس یتیم نوجوان کیلئے وبال جان بن گئی

مٹہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 مئی 2018ء) مثالی پولیس کا مثالی کارنامہ کالاکوٹ SHO خادم کے بجائے حاکم بن گیا علاقے کے مشران کے مبینہ طور پر ساتھ نارو سلوک،کئی لوگوں کو بغیر سحری کی روزہ رکھنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سخرہ کے رہاشی اصغر خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نوجوان عطاء اللہ ولد محمد قیوم آف سخرہ کی دوسری فریق سے تکرار ہوا جس پر پولیس نے نوجوان کو تھانہ میں بند کردیا تاہم بعد میں ضمانت ہونے پر رہا کردیا۔ عشاء کے کے بعد محمد عثمان نامی نوجوان کے گھر میں دونوں فریقین کے درمیان صلح جاری تھی کہ اس دوران کالاکوٹ تھانہ کے SHOعثمان ذادہ نے نوجوان کوجرگہ سے اٹھا کر لے گیا چونکہ نوجوان یتیم تھا لہٰذا علاقے کے مشران 12بجے تھانہ کالاکوٹ پہنچ گئے جہاں SHO کا موبائیل بند تھا اور مشان کو اندر جانے کے اجازت نہیں دی گئی منت سماجت کرکے بمشکل اندر چلے گئے تو ساری رات انتظار کی لیکن SHO کالاکوٹ نے باہر آنے کے زحمت نہیں کی۔ علاقہ کے مشرا ن پر مشتمل 20افراد نے 12بجے سے لیکر صبح 7:00بجے تک انتظار کیا لیکن SHO کالا کوٹ عثمان ذادہ نے باہر کسی قسم کا رابطہ نہیں کیا۔ ایک یتیم بچے کو ایک پارٹی ورکر کے کہنے پر بے جا دفعہ107 میں بند کیا تھاعلاقے کے عوام کا DIGملاکنڈ ڈویژن ، DPOسوات ،SSPاپر سوات اور DSP مٹہ سوات سے مطالبہ ہے کہSHO کے نارواں سلوک اور مشاعن کی بے عزتی کے خلاف قانونی انکوائری کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہوجائینگے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button