آج کی خبریںسوات کی خبریں

کانجو ، پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے چار ملزمان گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کانجو میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کرنے والے چارملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز کانجو بازار میں موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار عابد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث چار ملزمان سیف الملوک،افتخار،آصف اور ولی کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ اسپتال زرائع کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button