کانجو ٹاؤن شپ یا اتھارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،مہران خان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر اربن ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات مہران خان نے کہا ہے کہ کانجو ٹاؤن شپ یا اتھارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں‘ اتھارٹی کے حدود کا تحفظ ہر صورت اور ہر پلیٹ فارم پر یقینی بنائینگے‘ میڈیا میں سوات پولیس اور اتھارٹی کے حوالے سے غلط تاثر پھیلا یا گیا، سیکٹر Fمیں پلاٹ الاٹیز کی شکایت پر اتھارٹی نے پولیس کے زریعے با اثر افراد کے خلاف کارروائی کی‘ ہم سوات پولیس اور بالخصوص ایس پی ارشد خان کی دلیرانہ کاروائی پر اُن کے بے حد مشکور ہیں‘ سوات پولیس کے تعاؤن سے آئندہ بھی کانجو ٹاؤن شپ اور اتھارٹی کے حدود کے تحفظات کیلئے مل کر کام کرتے رہینگے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کانجو ٹاؤن شپ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ کئی ہفتے پہلے یوڈا سوات کو شکایات موصول ہوئی کہ اتھارٹی کے الاٹیز کو کچھ با اثر افراد پلاٹ کے قبضہ لینے سے روک رہے ہیں اور ان کو دھمکایا جارہا ہے جس پر اتھارٹی نے ایکشن لیتے ہوئے اس حوالے سوات پولیس سے کارروائی کیلئے رابطہ کیا‘ سوات پولیس نے ایس پی ارشد خان‘ ڈی ایس پی کبل اور ایس ایچ او کانجوکی سربراہی میں ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ گنڈا پوراور ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر ایکشن لیا اور کاروائی کی اور با اثر افراد سے متعلقہ پلاٹوں کا قبضہ الاٹیز کے حوالے کیا‘ اتھارٹی سوات پولیس کی کارروائی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کارروائی پر سوات پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہے‘ اس کاروائی پر سیکٹر F اور کانجو ٹاؤن شپ کے الاٹیز اور رہائیشوں نے بھی پولیس کے اقدامات کو سراہا ہے اور ان کی کارروائی پر اُن کا شکریہ ادا کرتی ہے‘ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں اس کارروائی کے حوالے سے غلط تاثر پھیلایا گیا جو سراسر غلط اور من گھڑت ہے‘ یہ کارروائی قانونی دائرہ اختیار کے اندر رہ کر کی گئی ہے‘ انہوں نے کہا کہ یوڈا سوات کا اپنا ماسٹر پلان ہے اور اس ماسٹر پلان کے حدود کے اندر کسی بھی غیر قانونی تجاوزات اور قبضے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائیگی‘ انہوں نے کہا کہ اتھارٹی کے حدودات کے تحفظ کیلئے ہر پلیٹ فارم چاہے وہ عدالتیں ہو یا پھر کوئی اور اقدامات کرتے رہیں گے‘ انہو ں نے کہا کہ ہماری کسی کیساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے‘ کانجو ٹاؤن شپ اور یوڈا سوات کے حدودات کا تحفظ قانون کے مطابق ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور ایسے کسی بھی سرگرمی کیخلاف سوات پولیس کے ساتھ ملکر ایکشن لیا جائیگا۔