آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل،شاہ ڈھیرئی میں فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے 15افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں گودا کے مقام پر فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے نیچے کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو کبل اسپتال اور بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button