آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل،گالوچ کے مقام پر پیٹرول لیکج کی وجہ سے فلائنگ کوچ میں آتشزدگی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:30دسمبر2017ء) کبل کے علاقہ گالوچ میں فلائنگ کوچ میں آتشزدگی،تمام مسافر بال بال بچ گئے،فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا،ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ گالوچ میں کبل سے دیولئی جانے والی مسافروں سے بھری فلائنگ کوچ میں پیٹرول لیکج کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگتے ہی تمام مسافر فلائنگ کوچ سے صحیح سلامت اتر گئے تاہم آتشزدگی سے فلائنگ کوچ مکمل طور پرجل گئی،بعد میں فائر بریگیڈ نے آکر آگ کو بھجا دیا۔