آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل، مکان کی چھت گرنے سے17 سالہ دوشیزہ جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ قلاگے لیونے درمن میں مکان کی چھت گرنے سے 17 سالہ دوشیزہ جاں بحق ہو گئی ۔پولیس کے مطابق قلاگے درمن میں بہادر خان ولد نور داد خان کے مکان کی چھت تیز بارشوں کی وجہ سے زمین بوس ہو گئی جس کے باعث اُس کی 17 سالہ بیٹی نازیہ بی بی جاں بحق ہو گئی، پولیس کے مطابق نازیہ بی بی معذوری کی بیماری میں مبتلا تھی اور چھت گرنے سے ملبے تلے دب گئی تھی۔بعد ازاں مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ملبے سے نکال لیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button