آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل سی ٹی ڈی دھماکہ کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کے دفعات شامل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کبل سی ٹی ڈی دھماکہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی، ایف آئی آر میں دہشت گردی اور قتل اقدام قتل کے مقدمات درج کئے گئے ہیں، کبل سی ٹی ڈی تھانے میں گزشتہ روز دھماکہ ہوا تھا جس میں 18 افراد شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے ۔ واقعے کی ایف آئی آر سی ٹی ڈی تھانے کے ایس ایچ او اکرام خان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کے دفعات شامل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے موقف اختیار کیا تھا کہ کبل دھماکہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں بلکہ بجلی شارٹ سرکٹ سے بارودی مواد میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button