آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل: قاری آباد میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو کی بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

کبل: تحصیل کبل کے علاقے قاری آباد میں واقع ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم بروقت اطلاع اور ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمال شیر نامی شہری کے گھر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی فائر فائیٹنگ ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، بروقت کارروائی کے باعث نہ صرف آگ پر قابو پایا گیا بلکہ اردگرد کے گھروں کو بھی محفوظ رکھا گیا۔ فائر ٹیم نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے علاقے کو کلیئر کر دیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button