آج کی خبریںقومی خبریں

کراچی: اتحادیوں کو منانے پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم کے مرکز پہنچ گیا

کراچی(ویب ڈیسک) اتحادی جماعت ایم کیوایم کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کا وفد متحدہ کے عارضی مرکز بہادر آباد پہنچ گیا۔ گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وعدے پورے نہ ہونے کا الزام لگاکر کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کی کابینہ سے علیحدگی کے اعلان کے بعد وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی جس کےبعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور ان کے مطالبات کو جائز قرار دیا تھا۔ ایم کیو ایم کو منانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف کا وفد کراچی میں عارضی مرکز بہادر آباد پہنچا ہے جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہناہےکہ پی ٹی آئی کا وفد ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائے گا اور ان سے کابینہ میں واپس کی بھی درخواست کی جائے گی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button