کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا،حدبراری کا مطالبہ غلط ہے،خدا بخش
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:10اپریل2018)مینگورہ کے علاقہ قمبر کے رہائشی ریٹائرڈ ڈی ایس پی خدا بخش نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی زمین پر قابض نہیں،حد براری کا مطالبہ کرنے والے، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریٹائرڈ ڈی ایس پی خدا بخش نے کہا کہ گزشتہ دنوں علاقہ قمبر اور تختہ بند کے چند افراد جن میں محمد جان، ظفر اللہ،خورشید علی،بشیر احمد،سلیم،اکبر علی خان اور دیگر شامل ہیں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی تھی جن میں انہوں نے علاقہ قمبر میں ہماری زمین پر حد براری کا مطالبہ کیا تھا جو سراسر غلط ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے جس زمین کی بات انہوں نے پریس کانفرنس میں کی تھی وہ ہماری زر خرید زمین ہے جو ہمارے والدالمعروف قمبر خان نے 1958میں خریدی تھی،مذکورہ افراد نے بار بار عدالتوں میں ہمارے خلاف کیس بھی دائر کئے جو باقاعدہ طور پرنہ صرف خارج کئے گئے بلکہ تمام فیصلے ریکارڈ کے مطابق ہمارے حق میں آئے،اس کے بعد مذکورہ افراد نے اسسٹنٹ کمشنر کو حد براری کی درخواست کی،خدا بخش نے کہا کہ علاقہ بلوگرام کی زمین بھی ہماری ہے اور قمبر کی زمین بھی ہماری تو اس پر حد براری کیسے ہو سکتی ہے،اس کے لئے ہم نے اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست کی مگر انہوں نے ڈی مارکیشن کی اجازت ان چند افراد کی درخواست پر دید ی،اسسٹنٹ کمشنر نے باقاعدہ طور پرسرکاری افسران کے ذریعے جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ،پٹواریان ،گرداوربھی شریک تھے انہی افراد کی نگرانی میں ڈی مارکیشن کی جو ریکارڈ کے مطابق سامنے آگئی جس پر بلوگرام کے عوام اور ہم نے باقاعدہ طور پر دستخط بھی کئے اور اس ڈی مارکیشن کو صحیح تسلیم کیا مگراب یہ چند افراد اُس ڈی مارکیشن کو بھی تسلیم نہیں کر رہے حالانکہ درخواست بھی انہی لوگوں نے دی تھی اور اب میڈیا کے ذریعے غلط بیانی کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ علاقہ قمبر اور بلوگرام کے غیور عوام ان چند افراد کے باتوں میں نہ آئیں اور جو بات قانون کے مطابق ہو اُسی پر یقین رکھے۔