آج کی خبریںسوات کی خبریں

کشمیر سے اظہاریکجہتی کے طور پر ریلیوں کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات بھر کے تمام تحصیلوں میں کشمیریوں سے اظہارِیکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کے شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے نعرے لگائے، سوات میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر منایا گیاتقریب میں سکاؤٹس،سول ڈیفنس,سوات رائیڈرز, خپل کور کے طلباء  نے تلاوت قران پاک سے تقریب کا آغاز کرتے ہوئے  قومی ترانہ، نعت، ملی نغمے، ٹیبلوں اور کشمیروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انکے حق میں تقاریر پیش کی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمّد عامر، سمیت سیول سوسائٹی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔سب سے بڑی ریلی خپل کور سے ڈپٹی کمشنر آفس تک پہنچیں جہاں پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی محمد عامر، ڈی اء او ایجوکیشن، ٹی ایم او افس پبلک ھیلتھ انجینئرنگ ڈویژن سوات،سکاؤٹس،سول ڈیفنس رضاکاروں,سوات رائیڈرز, خپل کور اسکول کے بچوں نے شرکت کی اس موقع پر کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں ریلیاں بھی نکالی گئی۔شرکاء نے کشمیر یوں کے حق میں واشگاف نعرے لگائے اور کشمیریوں پر ظلم کی مزمت کی۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمری عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی قبضے سے آزادی تک کشمری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button