آج کی خبریںسوات کی خبریں
کمر توڑ مہنگائی کے خلاف سکندر شیرپاو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،عاقب مہمند
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) قومی وطن پارٹی ضلع سوات نے مہنگائی کے خلاف مینگورہ میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے، احتجاجی ریلی و مظاہرے میں سکندر حیات شیرپاو خصوصی شرکت کریں گے۔اس حوالے سے قومی وطن پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر عاقب مہمند نے میڈیا کو بتایا کہ 22 مارچ کو قومی وطن پارٹی سوات کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی نشاط چوک سے سوات پریس کلب تک جائے گی جہاں پر سکندر حیات شیر پاو خطا ب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام تر انتظامات جاری ہے اور اس کمر توڑ مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بن کر ایوانوں تک پہنچائیں گے۔