آج کی خبریںسوات کی خبریں

کمیسٹ ایسوسی ایشن کیساتھ باہمی اتفاق سے مسائل کا حل نکالا جائے، شہزادہ میاں گل شہریار امیرزیب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 16 مئی 2018ء) پی پی پی کے مرکزی رہنماء شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میڈیکل سٹورز والوں کے ساتھ باہم اتفاق سے مسئلہ حل کریں،ہڑتال کیوجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،ایک طرف صوبائی حکومت عوام کو سہولیات دینے کی دعوے کررہی ہے تو دوسری طرف حالت یہ ہے کہ ہسپتالوں میں کئی ماہ پہلے اودیات اور فنڈز ختم ہوچکے ہیں ،میڈیکل سٹور ز کی بندش کیوجہ سے ضلع بھر میں اودیات ناپید ہے صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیں کیوں عوام کو ذلیل کرنے پر تلی ہوئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سوات کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے جاری احتجاج سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اراکین کو اپنے طرف سے بھرپور تعاون یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button