کوئی بھی کرپٹ اور بدعنوان شخص اقتدار تک نہیں پہنچ سکے گا،فضل حکیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13نومبر2017ء)چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف جدوجہد کو کامیاب دیکھ کر پاکستانی عوام میں ایک نیا ولولہ پیدا ہوا ہے جس کے ہوتے ہوئے کوئی بھی کرپٹ بدعنوان شخص آئندہ اقتدار تک نہیں پہنچ سکے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے 80کے مختلف یونین کونسلو ں کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو عوام کی بھر پور حمایت کی بدولت اگے لے کر جائیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو عوام کے سامنے جوابدہ بنا دیا ہے جسکی وجہ سے ہماری مثبت اصلاحات کا پوری دنیا میں چرچا ہے۔انہوں نے کہا کہ جذبہ و جنون سے مالامال لاکھوں مزید نوجوان 2018تک ووٹ کا حق حاصل کر رہے ہیں جو کرپٹ حکمرانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔