آج کی خبریںسوات کی خبریں

کورونا وائرس،سوات کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے کورونا وائرس کے سدباب کیلئے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں تمام میڈیکل سینٹرز اور پرائیویٹ کلینکس 15 روز کیلئے بند کر دئے،ضلع بھر کے انٹری راستوں پر چیک پوسٹیں لگانے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے ڈومیسائل نہ رکھنے والوں کو ضلع میں داخلہ نہیں ملے گا، بازاروں میں اشیائے خوردو نوش کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے بھی ہدایات جاری، اسسٹنٹ کمشنر بابوزء عامر علی شاہ سمیت تمام اے سیز کو بروقت مارکیٹوں میں موجود رہنے کا حکم، ڈاکٹر حضرات ایف ایم ریڈیو پر آن لائن علاج معالجہ کریں گے، گائنی اور ایمرجنسی ڈاکٹرز ان کال رہیں گے مریضوں اور عام لوگوں کو ہسپتالوں میں نہ آنے کی ہدایات جاری کر دی گئی، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو اسرار الحق، ایم ایس ڈاکٹر نعیم، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، پی ڈی اے کے صدر ڈاکٹر عبدالواسع، ڈویژنل صدر ڈاکٹر نعیم اللہ، ڈاکٹر گلشن حسین، ڈاکٹر عزیز احمد، اسسٹنٹ کمشنر بابوزء عامر علی شاہ، ہائی کورٹ بار صدر افتخار احمد اور سوات بار صدر حضرت معاذ ایڈوکیٹ شریک تھے، اجلاس میں کورونا وائرس کے سدباب کیلئے اہم فیصلے کئے گئے اورڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام نجی میڈیکل سنٹرز اور پرائیویٹ کلینکس کو فی الفور 15 روز کیلئے بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے باعث عوامی مفاد میں سخت فیصلے کئے جا رہے ہیں اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈاکٹر حضرات مفت آن لائن علاج معالجہ کریں گے جس کیلئے ایف ایم ریڈیو کو استعمال کیا جائے گا۔

جبکہ مریضوں اور عام لوگوں کو ہسپتالوں میں نہ آنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور اس کے ساتھ کورونا وائرس کے سد باب کیلئے لنڈاکے اور موٹر وے پر چیک پوسٹس لگانے کا فیصلہ بھی ہوا ہے صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے ڈومیسائل نہ رکھنے والوں کو سوات داخلے کی اجازت نہیں ہو گی بازاروں میں اشیائے خوردو نوش وافر مقدار میں موجود ہیں اس ضمن میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ روزمرہ کی بنیاد پر بازاروں کے وزٹ کریں اوراپنے آپ کو صورتحال سے باخبر رکھیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button