آج کی خبریںسوات کی خبریں

کوزہ الپوری: شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران تصادم، بازار صدر ملک عدالت خان جاں بحق

⁠ کوزہ الپوری بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران میڈیکل سٹور بند کرانے کی کوشش پر جھگڑا ہوگیا، جس کے نتیجے میں بازار کے صدر ملک عدالت خان جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق، رشید علی ولد قنفروش نے میڈیکل سٹور کھلا رکھا تھا، جب ملک عدالت خان نے سٹور بند کرانے کی کوشش کی تو رشید علی اور اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر ان پر حملہ کردیا۔ حملے میں سر پر چوٹ لگنے سے ملک عدالت خان موقع پر دم توڑ گئے۔ میت کو ہیڈکوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں

Related Articles

Loading...
Back to top button