آج کی خبریںسوات کی خبریں

کوزہ باماخیلہ کے مشران اور پولیس میں معاملات طے پاگئے،فائرنگ سے اجتناب پر اتفاق

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 07 ستمبر 2018ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں باماخیلہ کے مشران اور پولیس افیسران کے مابین معاملات طے پا گئے ، پولیس اطلاع کے بعد پانچ منٹ میں متعلقہ جگہ پہنچے گی جبکہ علاقہ کے عوام فائرنگ سے اجتناب کرینگے ، مشاورتی جرگہ ڈی ایس پی مٹہ اکبر خان شنواری کے افس میں منعقد ہوا ، جس میں گاوں باماخیلہ کے مشران نے شرکت کی، اس موقع پر امن امان کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور دونوں فریقین اس بات پر راضی ہوگئے کہ علاقہ کے عوام رات کے وقت فائرنگ نہیں کرینگے، جہاں سے پتھر پھینکنے کے اطلاع موصول ہوگی تو پولیس متعلقہ جگہ تک پانچ منٹ میں پہنچے گی اور سرچ اپریشن شروع کریگی، جس پر دونوں فریقین کے درمیان اتفاق ہوگیا، اس موقع پر ایس ایچ او راحت علی خان بھی موجود تھے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button