آج کی خبریںسوات کی خبریں
کوڈ آف کنڈکٹ فار رائٹس رپورٹنگ کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) کوڈ آف کنڈکٹ فار رائٹس رپورٹنگ کے حوالے سے سوا ت پریس کلب میں ایک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا، صوبائی محتسب رخشندہ ناز، سینئر صحافی شمیم شاہد اور اسلام گل نے ہیومن رائٹس پر سیشن لیا، مقررین نے کہا کہ ہیومن رائٹس کے حوالے سے رپورٹنگ میں احتیاط کی جائے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں اور قانونی تقا ضوں سمیت معاشرتی اقدار کو بھی مند نظر رکھا جائے۔
سیشن میں ہیومن رائٹس، حراسمنٹ اور دیگر انسانی حقوق پر بحث مباحثہ ہوا اور شرکت کرنے والے صحافیوں، وکلاء برادری اور لیکچرر ز نے تجاویز بھی پیش کی، آخر میں سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا او ٹریننگ کو سوا ت پریس کلب کے صحافیوں کے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے ٹریننگز سے صحافیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔