آج کی خبریںسوات کی خبریں
کوکارئی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا،مقتول کا قاتل بھائی نکلا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:09فروری2018) کوکارئی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول کا قاتل بھائی نکلا،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی،پولیس کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے نواحی علاقہ جامبیل میں شوکت علی ولد حبیب الرحمن کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا جبکہ رپورٹ نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران مقتول کے بھائی نور علی قبال کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف بھی کرلیا،پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔