آج کی خبریںسوات کی خبریں

کڈنی اسپتال سوات کی سالانہ رپورٹ جاری، 72 ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال نے سالانہ رپورٹ جاری کردی،72ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا،نوازشریف کڈنی اسپتال منگلور کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا کہ سال 2019کے دوران کڈنی اسپتال میں کل 72ہزار 798مریضوں کا مفت علاج کیا گیا،اوپی ڈی میں 46ہزار511مریضوں کا معائنہ کیاگیا جبکہ ایمرجنسی یونٹ میں 8ہزار287مریض لائے گئے،ان مریضوں میں نیپرالوجی یونٹ میں 2239مریضوں کاعلاج کیا گیا۔

یوروالوجی یونٹ میں 1487مریضوں کو طبی سہولیات دی گئیں،19ہزار940مریضوں کے ڈائیلاسز کئے گئے،1282مریضوں کے میجر آپریشن کئے گئے،512مریضوں کی لتھروٹرپسی کی گئی،369مریضوں کو آئی سی یو یونٹ میں طبی سہولیات دی گئیں،انہوں نے کہاکہ 11لاکھ سے زائد لیباٹری ٹیسٹ کئے گئے۔

انہوں نے کہاکہ اسپتال میں بدوران علاج ایک سال میں 152مریض جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کڈنی اسپتال میں مریضوں کو مفت اور تمام تر طبی سہولیات دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے جس سے علاقے کے گردوں سے متاثرہ مریضوں کو اسپتال کے اندر تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button