آج کی خبریںسوات کی خبریں
کے پی فوڈ اتھارٹی کا سوات کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹ لگا کر خوراکی اشیاء کی چیکنگ کا آغاذ
سوات (زماسوات ڈاٹ) کے پی فوڈ اتھارٹی کا سوات کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹ لگا کر خوراکی اشیاء کی چیکنگ کا آغاذ،جس کے تحت سوات میں خوراکی اشیاء لانے والی 124 گاڑیوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ 1200 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ موقع پر جدید مشینوں سے چیک کرکے تلف کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی 1170 کلو چائے کی پتی کو معائنہ کیلئیے تحويل میں لے لیا گیا۔9 بوری چورن کو بھی ضبط کرلیا گیا، 50 کلو گٹکہ اور 50 کلو چالیہ بھی ضبط، کاروائی ڈپٹی ڈایریکٹر فوڈاتھارٹی اسد قاسم کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی افسران شھاب اور شکیل خان نے انجام دی۔ ڈپٹی ڈایریکٹر کے اعلامیہ کے مطابق سوات میں داخل ہونے والی خوراکی اشیاء کی کڑی نگرانی جاری رہےگی۔