آج کی خبریںسوات کی خبریں

گجر سیکرٹریٹ کی مسماری، گجر قوم کے ہزاروں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) فضاگٹ میں گجر سیکرٹریٹ کی مسماری کیخلاف گجر قوم کے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، فضا گٹ اور مینگورہ نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، حکومت کو 30 جون تک الٹی میٹم، مظاہرے میں سوات، دیر اپر، دیرلوئیر، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، چترال اورباجوڑسے قوم گجرسے تعلق رکھنے والوں کی کثیرتعدادمیں شرکت، مثالی یکجہتی کامظاہرہ، فضاگٹ میں تجاوزات کیخلاف اپریشن کے دوران گجرسیکرٹریٹ کومسمارکرنے کیخلاف ملاکنڈڈویژن بھرمیں قوم گجرسراپااحتجاج بن گئے، پیرکے روزگجرقوم کے مشران کی کال پر ملاکنڈڈویژن کے کونے کونے سے قوم گجرسے تعلق رکھنے والے ہزاروں افرادمینگورہ پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین پہلے تباہ شدہ سیکرٹریٹ کے حدود میں جمع ہوئے اور وہاں احتجاجی جلسہ کیابعدمیں قوم گجرکے رہنما حاجی جلات خان اوردیگرمشران کی قیادت میں فضاگٹ سے ایک بڑا جلوس مینگورہ کے طرف روانہ ہوا۔ جلوس میں شامل افراد نے صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور گجرسیکرٹریٹ کی مسماری کو انتقامی کاروائی قراردیا، جلوس نشاط چوک پہنچ کر جلسے کی شکل اختیارکی۔ جس میں شریک لوگوں نے سیاہ جھنڈے اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے، اس موقع پر مظاہرین نے شدیدنعرہ بازی کی اورحکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ فضاگٹ اورنشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قوم گجرکے مشران حاجی جلات خان گجر، قوم گجراپردیر کے رہنماء محمدایوب خان ڈاکٹرشمس الرحمان شمس، سرفراز خان، سیداکبرخان، ڈاکٹرخالدمحمودخالد، عثمان گجر، جاویداقبال، عبدالغفار خان لالہ، دوست محمدکاکا، ممتاز خان لائیکوٹ اور دیگرمقررین نے کہا کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کے قانونی املاک کو نقصان پہنچائیں۔صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ محمودخان نے گجرسیکرٹریٹ کوتباہ کرکے عظیم قوم کی دل آزاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ظالمانہ اقدام پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اس ظالمانہ اقدام کیخلاف پوری گجرقوم سراپااحتجاج ہے اورہم اس واقعہ کے خلاف بھرپوراحتجاج کریں گے۔اورظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، اور اپنے حق کیلئے آخری دم تک جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہمارا پیمانہ صبرلبریزہوچکاہے اورکسی کو اپنے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے خبردارکیاکہ اگرسیکرٹریٹ کودوبارہ تعمیرنہ کیاگیااورنقصانات کاازالہ نہ کیاگیاتوہم بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مقررین نے حکومت کو 30جون تک الٹی میٹم دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر30جون تک گجرسیکرٹریٹ دوبارہ تعمیرنہ کیاگیا اورنقصانات کاازالہ نہ ہوا تووہ ڈویژن بھرمیں 2جولائی سے اضلاع کی سطح پر مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کریں گے

Related Articles

Loading...
Back to top button