آج کی خبریںسوات کی خبریں

گستاخانہ خاکوں کے خلاف شباب اہلسنت والجماعت مانڑئی کا احتجاجی مظاہرہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)شباب اہلسنت والجماعت مانڑئی سوات کی جانب سے گستاخانہ خاکو کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، حکومت سے گستاخانہ ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عظیم خان جلالی، مولانا مطیع اللہ اورمولانا حکیم خان نے کہا ہے کہ گستاخ ممالک بار بار گستاخی کرکے امت مسلمہ کے جذبہ ایمانی کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں، جو کھلی دہشت گردی ہے، کوئی بھی مسلمان حضور اقدسؐ کی شان میں کسی بھی صورت گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، اسلامی ممالک اتحاد قائم کرکے گستاخ ممالک کے ساتھ ہر قسم تعلقات ختم کریں اور انہیں آئندہ گستاخانہ مواد شائع کرنے سے سے روکنے پر مجبور کریں، انہوں نے کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالتؐ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button