آج کی خبریںسوات کی خبریں

گنبد میرہ برساتی نالے میں تجاوزات،ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان  نے ملوک اباد گنبد میرہ مینگورہ کے برساتی نالے میں تجاوزات اورتعمیراتی کام پر فوری نوٹس لے لیا ،ڈی سی سوات کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر اصغر سورانی موقع پر پہنچ گئے، پٹوار سے ریکارڈ طلب، برساتی نالے پر غیر قانونی تعمیراتی کام روک دیا گیا،ڈپٹی کمشنر جنید خان نے کہا کہ برساتی نالے میں تجاوزات کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، کسی کو تجاوزات کی اجازت نہیں دی جائے گی، تجاوزات کرنے والے مافیا کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، تجاوزات کی وجہ سے ندی نالیوں میں طغیانی آجاتی ہے جس سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button