آج کی خبریںسوات کی خبریں

گنبد میرہ میں سلنڈر پھٹنے سے چھ افراد زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) منگورہ کے علاقہ گمبت میرہ میں گھر میں سلنڈر پھٹنے سے چھ افراد زخمی ہو گئے جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گنبد میرہ میں گزشتہ رات گھر کے اندر سلنڈر زور دار دھامکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر کے چھ افراد جھلس کرزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیم نےموقع پر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں ایچ ایم سی پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار بچے،ایک مرد اور خاتون شامل ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button