آج کی خبریںسوات کی خبریں

گیس کی بندش،محکمہ سوئی گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13دسمبر2017ء)سوئی کی بندش کے باعث عدالت کی طرف سے محکمہ سوئی گیس کے حکام کوتوہین عدالت نوٹس جاری ، 19دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت ، گیس بحران کا عدالت نے نوٹس لے لیا ، مینگورہ شہر اور گرد نواح میں گھریلوں صارفین کے لئے گیس بندش کا عدالت نے نوٹس لے لیا ، اور کنزیومر کورٹ کی طرف سے محکمہ سوئی گیس کے حکام کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ، عدالت نے واضح کیا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ گیس صارفین کو گیس کی فراہمی جاری رکھا جائیگا لیکن گیس کی فراہم کی معطلی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، عدالت نے جی ایم سوئی گیس خیبر پختونخوا ، انچارج سوئی گیس سوات اور دیگر ذمہ داروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کو 19دسمبر کو عدالت میں روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ، اس حوالے سے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عدالت عالیہ کے طرف سے جاری کردہ نوٹس میں ان تمام کو 19دسمبر کو طلب کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں سوات پریس کلب کے سامنے گھریلوں صارفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے سے ڈاکٹر خالد محمود ، ویلج کونسل رنگ محلہ کے ناظم امجد علی ، کشور علی ، ارشد علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے گھریلوں صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو اس بحران سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ، ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ چونکہ عدالت نے گیس حکام کو 19دسمبر کو طلب کیا ہے لہٰذا عوام گیس بحران کے خلاف 19دسمبر تک ہر قسم احتجاج سے گریز کریں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button