آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہائی سکول نمبر1مینگورہ میں حسب روایت یوم آزادی کی بڑی تقریب کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں یوم آزادی کے موقع پر محکمہ تعلیم کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول مینگورہ نمبر1 میں منعقد ہوئی، تقریب میں ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان، ڈی ڈی ای او اورنگزیب خان، ایس ڈی ای او سردار علی خان، اے ڈی ای او علی رحمان، پرنسپل اختر حسین، بشیر احمد سمیت دیگر اساتذہ، سکول کے بچوں اور کثیر تعداد میں علاقہ مشران نے شرکت کی۔ تقریب میں طلباء نے ملی نغمے، خاکے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کئے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا جسے موجود شرکاء نے خوب سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے فضل حکیم، اورنگزیب خان، اختر حسین خان، علی رحمان ، پیر محمد خان اور بشیر احمد خان نے کہا کہ آج کا دن ہمیں تاریخی قربانیوں کی دلاتا ہے، آج ہی کے دن دنیا کے نقشے پر ایک نئی اسلامی ریاست معرض وجود میں آئی جسے پاکستان کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں مل کر مقابلہ کرنا ہوگا اور ملک کے استحکام و سلامتی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب میں پودہ لگا کر شجر کاری بھی کی گئی اور سائنس آرٹ نمائش کا معائنہ بھی کیا گیا جبکہ آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button