آج کی خبریںسوات کی خبریں

ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کا یاسین ملک کی سزا پر اظہار افسوس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ منگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن میں ہنگامی اجلاس زیرصدارت صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں کثیرتعداد میں وکلاء نے شرکت کی، انہوں نے ممتاز کشمیر حوریت رہنما جناب یاسین ملک کو بھارتی سپریم کورٹ نے عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنانے پرگہری دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور یہ کہ اس پر مجرمانہ سرگرمیوں کے ساتھ دہشتگردی کا مالی معاونت کرنے اور اس میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے، جسکی اجلاس میں پر زور مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے، اس بابت خیبرپختونخوا بار کونسل کے فیصلے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے حوریت رہنما جناب یٰسین ملک صاحب کے ساتھ اظہار یکجہتی کہ طور پر بروز جمعہ 27-5-2022 کو پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار ایسوسی ایشن میں مکمل ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اور خیبر پختونخوا بار کونسل کی ہدایت پر مذمتی قرارداد پیش کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button